رائے ونڈ( نامہ نگار) نامعلوم خاتون بجلی کی لٹکتی ہوئی ننگی تاروں سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گئی،واقعات کے مطابق مرکزی امام بارگاہ حسینیہ کوٹ خزاں سنگھ کے ساتھ گلی حاجی رشید زرگر والی میں جگہ جگہ بجلی کی ننگی تاریں دیواروں کے ساتھ لٹکی ہوئی ہیں،حاجی رشید اور دیگر محلہ داروں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ وہ درجن بھر درخواستیں دے چکے ہیں ۔مگر انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی،گزشتہ روز ایک نامعلوم بوڑھی خاتون گلی سے گزر رہی تھی کہ خاتون دیوار کے ساتھ لگ گئی اور ننگی تاروں سے چمٹ گئی،اہل علاقہ نے فوری طور پرہسپتال پہنچایا،مگر وہ شدید کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو چکی تھی،لاش کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔