مختلف مقامات سے 2نعشیں برآمد

Apr 05, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی ) مختلف مقامات سے 2نعشیں برآمد ہوئیں ۔بتایا گیا ہے کہ شمالی چھاؤنی کے علاقہ نیو آفیسر کالونی میں گندے نالے کے اندر نوجوان کی تیرتی ہوئی لاش دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی پولیس نے لاش کو پورسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی ۔علاؤ ازیں لیاقت آباد کے علاقے میں ایک پارک میں 55 سالہ نامعلوم شخص کو مردہ حالت میں دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کی ۔جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔

مزیدخبریں