فیروزوالہ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ عمران کشور نے اپنے آفس میں ضلع بھر کے تمام ہومی سائیڈ سرکل انچارج سے ملاقات کی جس میں ڈی پی او شیخوپورہ نے تمام ہومی سائیڈ انچارج سے زیر تفتیش مقدمات کے متعلق دریافت کیا او ر ان کو جلد از جلد یکسو کرنے کی ہدایت کی ۔ اور جدیداپلیکیشن انسٹال کر کے نئے موبائل تقسم کئے جن سے ان کو مقدمات جلد از جلد یکسو کرنے میں مد د فراہم ہوگئی ۔