پولیس کی کارروائی ‘قتل ، اغوا، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث متعددملزم گرفتار

لاہور (نامہ نگار )سی آئی اے لاہور اور صدر انویسٹی گیشن پولیس کی مختلف ٹیموں نے قتل ، اغواء اور ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مغوی کو برآمد کرانے سمیت لاکھوں روپے مالیت کا لوٹا ہوامال اوربڑی مقدار میں ناجائزاسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انعام وحید نے اپنے دفتر میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغراور ایس پی ،سی آئی اے عثمان اعجاز باجوہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی آئی اے کینٹ پولیس نے تھانہ ہیئر کے علاقہ راجہ بولا گائوں میں تاوان کے لیے 11سالہ بچے علی حسن کو اغوا کے بعد قتل کرنے اور اس کی نعش کو جلانے کی لرزہ خیز واردات میں ملوث ملزم ساجد کو گرفتار کرلیا۔ اسی طرح سی آئی اے سول لائن نے مغلپورہ میں کاسمیٹکس دوکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ہارون خان کوفائرنگ کرکے قتل کرنیوالے بالو ڈکیت گینگ کے 2ملزمان عاطف عرف بالو اور شہر یار عرف کالا مون کو گرفتار کر لیا ۔ انویسٹی گیشن پولیس صدر نے 3کروڑ روپے تاوان کیلئے پراپرٹی ڈیلر ندیم کو اغواء کرنیوالے تین ملزمان حافظ صبغت اللہ، عثمان اور میر محمد کو گرفتار کر کے مغوی ندیم کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ۔ سی آئی اے صدر اور کاہنہ نے ڈکیتی اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 3گروہوں کے 8ملزموں کو گرفتار کر کے تقریباً 38لاکھ روپے مالیت کا لوٹا ہوا مال اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...