ڈولفن سکواڈ کی مارچ کی کارکردگی948 ملزموںکو گرفتار کیا گیا

لاہور (نمائندہ خصوصی)ایس پی ڈولفن سکواڈبلال ظفر کی طرف سے ڈولفن سکواڈ کی گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، مارچ کے دوران ڈولفن سکواڈ نے ریسکیو15کی4104کالز پر ریسپانڈ کرتے ہوئے شہریوں کو ریسکیو کیااور سٹریٹ کریمنلز و روڈ رابری و دیگر سنگین جرائم میں ملوث948ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچاتے ہوئے ان سے اسلحہ، چوری شدہ مویشی، نقدی، چوری شدہ کاریں و موٹر سائیکلوں کے علاوہ منشیات چرس، شراب و بیئر برآمدکیں۔

ای پیپر دی نیشن