قائداعظمؒ نے اپنی فہم وفراست اورعلم کی بنیاد پرمسلم حقوق کی جنگ لڑی :ولید اقبال

لاہور (نیوزرپورٹر) قائداعظمؒ نے اپنی فہم و فراست اورعلم کی بنیاد پر مسلم حقوق کی جنگ لڑی اور انہوں نے تحریک پاکستان میں اسلامیہ کالج پشاورکے طلبہ کے کردار کی تعریف کی۔ قائداعظمؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کو نوجوان نسل سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں۔ پاکستان عطیہ خداوندی اور آزادی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ دوقومی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آنیوالا یہ ملک تا قیامت قائم و دائم رہے گا۔ان خیالات کااظہار سینیٹر ولید اقبال نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان کے مطالعاتی دورہ پر آئے گورنمنٹ اسلامیہ کالج پشاور کے اساتذہ اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن