حمزہ شہباز کے گھر پر چھاپا قابل مذمت ہے:بلاول بھٹو

Apr 05, 2019 | 15:06

ویب ڈیسک

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا  ہے کہ اگر نیب نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز  شریف کے گھر پر بغیر وارنٹ چھاپا مارا ہے تو یہ انتہائی قابل مذمت  عمل ہے۔ اپنے ٹویٹر بیان میں  انہوں نے کہا  کہ پی پی پی احتساب کے خلاف نہیں تاہم پی پی پی احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا  کہ  یہ موجودہ حکومت کا ایک اور آمرانہ اور غیر جمہوری اقدام ہے۔ 

مزیدخبریں