لاہور( کامرس رپورٹر)سابق چیئرمین اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈریونیو جاوید مسعود طاہر بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت زیر التواء کیسز کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹانے کیلئے 11جوڈیشل ممبران کی کمی کو پورا کرے ، کیسز التواء کا شکار ہونے کی وجہ سے اربوں روپے کا ٹیکس رکا ہوا ہے جس کی وجہ اپیلٹ ٹربیونل میں ممبران کی شدید کمی ہے۔ پاکستان ٹیکس بار کے عہدیداروں سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کی وجہ سے ٹربیونل میں صرف ارجنٹ کیسزکی سماعت ہورہی ہے جس کی وجہ سے کیسوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ اگر کیسوں کی بروقت سماعت نہ ہوئی تو ریونیو کلیکشن میں مزید کمی ہو سکتی ہے۔