ریفند کی مد میں ادائیگیوں سے سرمائے کی قلت دورہوگی:محمد اسلم طاہر

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ ریفنڈ کی مد میں ادائیگی سے مارکیٹ سے سرمائے کی قلت دور ہو گی ،کوروناوائرس کی وجہ سے آنے والی مشکلات میں حکومت کی جانب سے ریلیف کی مد میں اربوں روپے کے اجراء سے معیشت کو تقویت ملے گی اور معاشی سر گرمیاں عروج پکڑیں گی،حکومت سے اپیل ہے کہ کارپٹ انڈسٹری سے وابستہ ہنر مندوں کیلئے خصوصی ریلیف پیکج جاری کیا جائے۔ان خیالات کا اظہارایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اسلم طاہر ، کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف ،وائس چیئرمین شیخ عامر خالد سعید، سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، سینئر ممبر ریاض احمد، سعید خان، اعجاز الرحمان اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان پر مشکل وقت ضرور ہے۔

ای پیپر دی نیشن