کرونا … عوام احتیاطی تدابیرسے غفلت برت رہے ہیں

Apr 05, 2020

ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! کرونا وائرس اس وقت تیزی سے پھیل رہا ہے‘ ہمارے ملک میں بھی تقریبا ً اڑھائی ہزار سے زائد متاثرین ہیں جبکہ اموات کی تعداد 2 درجن کے قریب ہے۔ دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ سبزی کی دکانوں‘ گوشت‘ چکن اور پرچون وغیرہ کی دکانوں پر رش ہونے کے باعث لوگ مناسب فاصلے کا خیال نہیں رکھتے جس کے باعث کرونا وائرس کے پھیلنے کے چانس زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔ گلی محلے اور بازاروں میں عموماً پولیس اور رینجرز گزشت کرتے نظر آتے ہیں‘ اگر کسی دکان پر اس طرح کا رش ہو تو رینجرز اور پولیس اہلکار انہیں مناسب فاصلہ رکھنے پر مجبور کر سکتے ہیں تاکہ اس موذی وائرس کے پھیلائو کو روکنے میں مدد مل سکے۔ ہمارا میڈیا مسلسل عوام الناس کو اس بارے میں آگاہ کررہا ہے لیکن افسوس کچھ لوگ اس وائرس کو سنجیدہ نہیں لے رہے (ڈاکٹر سلیم لاہور)

مزیدخبریں