کوروناوائرس،8 آسٹریلوی کرکٹرز کی شادیاں ملتوی ہو گئیں

Apr 05, 2020

میلبورن(آئی این پی)کورونا وائرس کے باعث 8 آسٹریلوی کرکٹرز کی شادیاں ملتوی ہوگئیں، آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زمپا کی شادی کی تقریب کورونا کے باعث ملتوی ہوئی۔ جیکسن برڈ، مچل سوئپسن، اینڈریو ٹائی، ڈی آرسی شارٹ اور السٹر میکڈرموٹ کی شادیاں بھی اس صورتحال کے باعث ملتوی کردی گئی ہیں۔ ویمن کرکٹرز جیس جوناسن اور کیٹیلن فریٹ کی بھی شادی کی تقریب ملتوی ہوگئیں۔ آسٹریلیا کے فاسٹ باولر پیٹ کمنز اورگلین میکسویل کی شادی کی تقریب بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ کرکٹر پیٹ کمنز کے مطابق حالات معمول پر آنے کے بعد شادی کی تاریخ فائنل کروں گا۔پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ اپنے ساتھیوں کا دکھ سمجھ سکتا ہوں جن کی شادیاں ملتوی ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں