ریاض (اے پی پی) سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن نے نئے کورونا وائرس کے متاثرین کو خبردار کیا ہے کہ حفاظتی تدابیر کی پابندی ضروری ہے۔ ایسا نہ کرنے پر انہیں قید اور جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بلک پراسیکیوشن کے مطابق’ اگرکورونا وائرس میں مبتلا کسی شخص نے وائرس کو منتقل نہ کرنے کی پابندی کا احترام نہ کیا تو اس پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ اور پانچ برس قید کی سزا ہوگی دونوں میں سے کسی ایک پر بھی اکتفا کیا جاسکتا ہے۔