کرونا کیخلاف جنگ توپوں سے نہیں جذبے سے لڑ کر جیتیں گے: فردوس عاشق

لاہور (نوائے وقت نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کرونا کے خلاف جنگ توپوں سے نہیں جذبے سے لڑی جاتی ہے جوجلدہی اجتماعی کوششوں اور جذبے سے جیتیں گے۔ کرونا کا علاج کرنا ڈاکٹرز اور عملے کا کام ہے جبکہ عوام کا کام احتیاط کرنا ہے۔ جب عوام اور ڈاکٹرز اپنی جگہ رہتے ہوئے فرض نبھائیں گے تو کامیاب ہونگے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے عوام سے اپیل کی وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ کرونا کو جلد از جلد شکست دی جا سکے۔ انہوں نے کہا پاکستان جیسے ترقی پذیر ملکوں کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہمارا مقابلہ کرونا کیساتھ ساتھ بھوک سے بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا پر قابو پانے کیلئے معاشی روڈ میپ اور پلاننگ کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے تعمیراتی کام کو انڈسٹری کادرجہ دیا ہے۔ ہمیں لاک ڈائون کے ساتھ ساتھ معاشی لائحہ عمل بھی طے کرنا ہے۔ تعمیراتی شعبے کیلئے پیکیج کا مقصد معیشت کا پہیہ جاری رکھنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن