کراچی(این این آئی)کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کے باعث 13ویںروزہفتہ کو بھی لاک ڈائون جاری رہا، شہری گھروں تک محدود ، سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہی۔صوبے میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پیٹرول پمپس، گوشت، سبزی، کریانہ کی دکانیں، بیکریاں اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہے۔صرف اسپتالوں کے اطراف قائم میڈیکل اسٹورز24 گھنٹے کھلے رہے جبکہ دودھ کی دکانیں صبح 8 سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں۔سندھ بھر کی مرکزی شاہراہوں سمیت ملحقہ سڑکوں پر پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات تھے۔