ملتان‘ فیصل آباد‘ چنیوٹ‘ چناب نگر‘ نارروال‘ پسرور‘ سیالکوٹ‘ نوشہرہ ورکاں (نامہ نگاران+ نمائندگان سے) فیصل آباد میں کرونا مشتبہ شخص جاں بحق ہوگیا‘ چنیوٹ میں ایک زائر کا ٹیسٹ پازیٹو 15 کے رزلٹ منفی آنے پر گھر بھیج دیا گیاجبکہ نارووال میں مریضوں کی تعداد دو ہوگئی۔ ضلع سیالکوٹ کی خاتون سمیت چار افراد کے کرونا وائرس ٹیسٹ پازٹیو نکل آئے۔ ذرائع کے مطابق پسرور کے عبدالشکور‘ محمد یاسین اور سیالکوٹ کی رخشندہ اظہر سعودی عرب سے 3,5 اور سات مارچ کوآ ئے تھے۔ 2 اپریل کو کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے سیمپل لئے گئے جو پازیٹیو نکل آئے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈسکہ کی طیبہ ذیشان کا کرونا ٹیسٹ بھی پازیٹیو نکلا ہے۔ قرنطینہ سنٹر چنیوٹ میں رکھے گئے 15 افراد کو ٹیسٹ رپورٹ نگیٹو آنے پر گھر واپس بھیج دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چک 236 میروکا کی 14 سالہ ثناء بی بی جو کہ فیصل آباد کسی گھر میں ملازمہ تھی کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ جس پر اس کے گھر والوں 15 افراد کا ٹیسٹ لیاگیا۔ سب کی ٹیسٹ رپورٹ نگیٹو آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ڈیرہ غازی خان سے آنے والے 18 زائرین کے 31 مارچ کو دوبارہ ٹیسٹ کروائے گئے جس میں سے وقار حیدر چنیوٹ کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ مزید برآں ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال میں کرونا کے میرضوں کی تعداد دو ہوگئی جبکہ پانچ مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک 1249 افراد جو بیرون ممالک سے نارووال آئے تھے کے گھروں کو قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد زمان لک کے مطابق بیشتر کو سکرینگ کے بعد کلیئر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئسولیشن وارڈ میں داخل پانچ مریضوں کو بھی مکمل ٹیسٹ کرنے اور پندرہ روز آئسولیشن میں رکھنے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ دوسری طرف فیصل آباد غلام محمد آباد جنرل ہسپتال کرونا سنٹر میں زیر علاج پینسرہ کا رہائشی شخص جاں بحق‘ کرونا مشتبہ ہونے کی وجہ سے تدفین مکمل حفاظتی انتظامات کیساتھ کی گئی۔ 78 ج ب کا رہائشی محمد ارشد دو ماہ قبل کراچی میں واپس فیصل آباد گاؤں آیا۔ یکم اپریل کو طبیعت خراب ہونے پر کرونا سنٹر میں منتقل کیا گیا۔ ہسپتال حکام کے مطابق مذکورہ شخص کے گردے مکمل طور پر فیل ہو چکے تھے‘ محمد ارشد کے کرونا ٹیسٹ کے نمونے لیبارٹری بھیجے گئے ہیں جس کی رپورٹ تاحال آنا باقی ہے۔ مزید برآں چناب نگر محلہ ربانی مسجد بھوانہ میں چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا کا دوسرا کیس سامنے آ گیا۔ علی عباس نامی شخص کو ٹیسٹ مثبت آنے پر ڈیرہ غازی خان قرنطینہ سنٹر رکھا گیا تھا۔ جس کو ایک ہفتہ قبل اس کے گھر بھوانہ بھیج دیا گیا کو تاہم اس کا ٹیسٹ دوبارہ بھاری نفری کے ساتھ مریض قرنطینہ سنٹر فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔ تفتان بارڈر سے آئے نوجوان کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر نوجوان کو ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ پہنچا دیا گیا۔تفصیل کے مطابق نوشہرہ ورکاں کا رہائشی غازی اکرم تفتان بارڈر کے ذریعے ایران سے پاکستان آیا جسے ارشاد ہسپتال سادھوکے قرنطینہ میں رکھا گیا گزشتہ روز اس کا کرؤنا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیاہے۔گوجرانوالہ میں ابھی تک کرونا وائرس کے 117 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 12 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق 29 کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی اور76 مشتبہ افراد کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔ دریں اثناء ملتان قرنطینہ میں موجود زائرین کے انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب 24 گھنٹے سے یرغمال بنائی گئی محکمہ صحت کی ٹیمیں بازیاب 1160 زائرین کو اپنے اپنے علاقوں میں روانہ کر دیا گیا روانگی سے پہلے زائرین کے کرونا ٹیسٹ دوبارہ لئے گئے دو روز قبل دوبارہ کرونا کا ٹیسٹ کرنے کیلئے آنے والے محکمہ صحت کے عملے کو زائرین نے قرنطینہ میں ہی یرغمال بنا لیا گیا جس پر انتظامیہ نے زائرین سے مذاکرات کئے اور 24 گھنٹے بعد کامیاب مذاکرات کے بعد گزشتہ شام زائرین کو 33 بسوں کے ذریعے ان کے اپنے علاقوں میں واپس بھجوا دیا گیا۔وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ گھروں کو واپس جانے والے تمام لوگوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
لاہور/ نارووال/ ستگھرہ/ ڈسکہ (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی+ علاقائی نمائندوں سے) لاک ڈائون اور دفعہ 144 پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے پنجاب بھر میں پولیس کے ناکے ہفتہ کے روز 6101 گاڑیوں 15098 موٹرسائیکلوں کو روکا گیا۔ 658 گرفتار، 395 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ مجموعی طور پر لاک ڈاؤن کے دوران 95 ہزار 456 افراد کی چیکنگ کی گئی 1315 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ستگھرہ پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر آٹھ ڈبل سواروں، تین رکشا ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ جبکہ تمام ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ 4 موٹرسائیکلیں قبضہ میں لے لیں 3 رکشے بھی تھانے میں بند کر دیئے گئے۔ نارووال سٹی پویس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ڈبل سواری کرنے والے درجنوں موٹرسائیکل سواروں پر تھانہ سٹی میں بند کر دیا، دوسری جانب شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پاک آرمی رینجرز کے جوان او ر پولیس تعینات ہے۔ چیچہ وطنی میں ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے پر چودہ افراد دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر چار دکانداروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔ ڈسکہ سے نامہ نگار/ نمائندہ خصوصی کے مطابق پابندی کے باوجود سکول کھولنے پر پرائیویٹ مالک کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سکول میں سٹاف کو بلا کر بچوں کو تعلیم دے رہا تھا۔ گگومنڈی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقامی پولیس نے ڈبل سواری کے الزام میں محمد جاوید اور مستنصر گوندل مین بازار میں دکان کھولنے پر ملت بیگ ہاؤس پر موجود محمد قدیر اور محمد اعجاز کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔ پولیس یوسف والہ نے اضافی آبادی 53 فائیو ایل کے امام مسجد مولانا سیف اللہ صادق کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ خطیب سپیکر پر تقریر کر رہا تھا جبکہ ضلع ساہیوال کی پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں 79 افراد کو گرفتار کر لیا اور 36 مقدمات درج کر لئے۔ 79 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات پر صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس ٹیمیں لاک ڈاؤن اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کر رہی ہیں گزشتہ روز صوبہ بھر میں 1371 ناکے لگائے جہاں 6101 گاڑیوں اور 15098 موٹرسائیکلوں کو چیک کیا گیا پولیس ناکوں پر چیک کئے گئے 29723 شہریوں میں سے 17957 کو وارننگ دیکر چھوڑا گیا 1296 شہریوں سے سکیورٹی بانڈز لئے گئے 658 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 217 نے ضمانتیں کرائیں مجموعی طور پر 395 ایف آئی آر درج کی گئیں جن میں 827 ملزمان کو نامزد کیا گیا جبکہ اسی دوران قانون کی خلاف ورزی پر 79 دوکانوں اور 8 ریستوراوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی اسی طرح صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ذخیرہ اندوزی پر 12 مقدمات درج ہوئے اور 20 ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ذخیرہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 6 ملزمان گرفتار جبکہ 6 ضمانت پر رہا ہوئے۔ اس طرح 19 روز میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 8417 ایف آئی آر درج اور 14298 ملزمان گرفتار ہوئے۔ مزید برآں لاک ڈاؤن کے دوران گزشتہ روز تک 95 ہزار 456 افراد کو چیک کیا گیا غیر ضروری سفر کرنے والے 87 ہزار 523 اشخاص کو وارننگ دیکر گھروں کو واپس بھیجا گیا ہے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اب تک 1358 ایف آئی آرز کا اندراج عمل میں لایا جا چکا ہے مجموعی طو رپر 79434 چھوٹی بڑی وہیکلز کی چیکنگ عمل میں لائی گئی 47048 موٹرسائیکلرز‘ 1209 رکشوں 1960 ٹیکسیوں 14042 کارورں اور 4287 بڑی گاڑیوں کو غیر ضروری سفر سے روک گیا ہے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اب تک 3201 گاڑیوں موٹرسائیکلوں کو بند کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے کہا ہے کہ پولیس اقدامات شہریوں کی اپنی زندگی کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ہیں۔