اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) کرونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد سوشل میڈیا پر غیر مستند افراد کی طرف سے وائرس کے علاج کے لیے نسخے تجویز کرنے کا رحجان عام ہورہا ہے۔ جس سے عوام کی صحت کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ ادھر پی ٹی اے نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج اور نادار افراد کی مالی امداد کے لیے فیک‘ جعلی ای میلز بھیجنے کا بھی رحجان بڑھ رہا ہے۔ پی ٹی اے نے عوام سے کہا ہے کہ وہ ایسی جعلی ای میلز سے ہوشیار رہیں۔
کرونا کے علاج کیلئے نسخوں کی تجویزعام،عوام کی صحت کو خطرات
Apr 05, 2020