جامشورو(نامہ نگار)جامشورو پولیس نے ٹول پلازہ کے قریب خفیہ اطلاع پر ایک کنٹینر سے چیکنگ کے دوران 46 افراد کو حراست میں لے لیاہے۔اس ضمن میں ایس ایس پی جامشورو امجد شیخ نے بتایا کہ گاڑی میں 46 افراد سوار تھے جو چوری چھپے کراچی سے کر بنوں جارہے تھے تمام افراد مزدور ہیں جو لاک ڈائون کے باعث بیروزگار ہونے کے بعد گھروں پر جارہے تھے۔امجد شیخ نے بتایا کہ سندھ میں ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث یہ افراد گڈز کنٹینر میں چھپ کر جانے پر مجبور تھے۔انہوں نے بتایاکہ جس وقت کنٹینر کو چیک کیاگیا اس وقت4افراد کی حالت غیر تھی اور سکھر تک پہنچنے میں انسانی المیہ جنم لے سکتا تھا۔پولیس نے کنٹینر کے مالک، کلینراورڈرائیور سمیت تمام افراد کو حراست میں لے کران کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔