کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی پی اپنے مدہوش رہنماؤں کے اخلاقی تربیت بھی کرے، وفات پانے والے شخص پر اخلاقیات سے عاری الفاظ پی پی کی غیر اخلاقی سوچ کی عکاسی ہے، شہلا رضا کو یاد ہونا چاہیے کے ان کے قائد ایوب خان کو ڈیڈی کہا کرتے تھے، خرم شیر زمان نے کہاکہ ملک کو دو ٹکڑے کرنے کا سہرا بھی شہلا رضا کے قائد کے سر ہے، پی پی قیادت سے گزارش ہے کہ رات کی بجائے دن کو ٹویٹ کیا کریں،سندھ حکومت کا بس چلے تو کورونا فنڈ بھی برسیوں پر خرچ کردے انہوں نے کہاکہ ہم شہلا رضا کی غیر اخلاقی گفتگو کی مذمت کرتے ہیں۔