ملتان ( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے ایم پی اے ظہیر الدین علیزئی اور حسن خان علیزئی نے کہا ہے کہ وباسے نمٹنے کے لئے قوم بننے کی ضرورت ہے یہ وقت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا نہیں بلکہ وباسے لڑنے کا ہے حکومت اس حوالے سے تمام تر اقدامات ترجیحی بنیادوں پر کررہی ہے وزیراعظم وزیر اعلیٰ پنجاب ہر لمحہ کرونا کے خاتمے کے اقدامات کے متعلق الرٹ ہیں اور قومی مفاد کو مقدم رکھ کر وبا سے نمٹنے کے اقدامات کا فی الفور حکم جاری کرتے اور اس کی رپورٹ طلب کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی طرف سے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے ملازمین کے لئے عطیہ کیئے گئے 1750 حفاظتی ماسک منیجر آپریشن داؤد مکی کے حوالے کیئے جانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علاوہ ازیں ظہیر الدین علیزئی کی جانب سے واسا ملازمین کے لئے بھی ظہیر الدین علیزئی کی جانب سے 600 ماسک تحری انصاف کے رہنماحسن خان علیزئی نے دیئے۔