ملتان(نمائندوں سے) ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے شہروںمیںقائدعوام ذوالفقار علی بھٹو کی 41ویں برسی نہایت ہی عقیدت اوراحترام سے منائی گئی ملتان اور ڈیرہ غازیخان میں تقریبات کا اہتمام کیا گیاملتان میں کلرکس بار جبکہ ڈیرہ غازیخان میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے جیالوں نے قران خوانی کی سابق ضلعی صدر شبلی شب خیز غوری نے ذوالفقار علی بھٹو چوک پر پارٹی کے دفتر میں دعائیہ تقریب اور خیرات کااہتمام کیا جس میں عہدیداروں اور جیالوں نے شرکت کی پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی289 سابق ضلعی صدر شبلی شب خیر غوری نے کہا کہ چار اپریل کا دن تاریخ میں سیاہ باب کے طور پر ہمیشہ یاد رکھاجائے گا کیونکہ اس روزایک بین الاقوامی شہرت کے حامل عظیم لیڈر کا ماروائے عدالتی قتل کیا گیااور اس فیصلہ کوقوم کبھی بھی قبول نہیں کر پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا عظیم لیڈر کی قربانیوں کی داستان روزروشن کی طرح عیاں ہے جبکہ جمہوریت کی بقاکے کے لئے ان کی جدوجہد سنہری حروف میں یاد رکھی جائے گی تقریب میں عبدالقادر چوہان، حیدر کفایت عباسی،عاصم چنگوانی، شاہدمسعود قیصرانی،فہد بھٹی اور قاضی عدنان سمیت دیگر موجود تھے ۔اس موقع پر شبلی شب خیز غوری نے مستحقین میں راشن کے پیکٹ بھی تقسیم کیے۔
ذوالفقار بھٹو کی 41ویں برسی پر ملتان اور ڈیرہ میں تقریبات
Apr 05, 2020