مختلف علاقوں سے 7پتنگ باز گرفتار

Apr 05, 2020

کامونکے‘گکھڑمنڈی(نامہ نگاران)پولیس نے پتنگوں سمیت دو نوجوانوں گرفتار کرلیا۔بتایاگیاہے کہ گذشتہ روزسٹی پولیس نے منڈیالہ روڈ کے محمد عاقب کو دس عدد پتنگوں سمیت جبکہ صدر پولیس نے ٹبہ محمد نگر کے اْسامہ کو تین عدد پتنگوں سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔گکھڑمنڈی میں تھانہ کینٹ پولیس کے سب انسپکٹر لیاقت رندھاوا اور اے ایس آئیز محمد اشرف، عبدالرئوف، عامر عباس، رضا رحما ن نے مختلف مقامات پر پتنگ بازی کرنے والے 5افراد عمیر وسیم سکنہ گلشن کالونی، محمد کاشف، ذوالقرنین سکنہ محلہ چراغ پورہ راہوالی، محمد شہزاد، محمد رفیق سکنہ محلہ لوہاراں کو پتنگ بازی کرتے ہوئے گرفتار کرکے 12پتنگیں 6پنے کیمیکل لگی ڈور برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے۔

مزیدخبریں