92علا قے لاک ڈائون‘1877خاندان کوقرنطینہ میں رکھا گیا:کمشنر

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) کمشنر سید گلزار حسین اور آر پی اوریاض نذیر گاڑا نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں کورونا کے 134 مریض مثبت رپورٹ ہوئے ہیں ڈویژن میں 92 علاقوں کو لاک ڈائون کیا گیا ہے جن میں1877 خاندان کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے روزانہ کی بنیاد پر ڈائریکٹرزہیلتھ اور انفارمیشن کورونا مریضوں سے متعلق اپڈیٹ دیں گے تمام اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈائون،معیاری آٹا کی تمام علاقوں میں فراہمی ممکن بنائیں بڑے ہول سیلر،ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا نے کہا کہ غیر ضروری چلان، جرمانہ اور گرفتاریوں سے زیادہ عوام میں آگاہی کو ترجیح دی جارہی ہے پولیس کی طرف سے جمع کیے گئے فنڈز کا راشن مستحق افراد میںتقسیم کیا جائے گا تھانوں کی سطح پر مستحق افراد کا ڈیٹا جمع کیاگیا جس کی تصدیق ایجنسیز کے تعاون سے ہو رہی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...