سرگودھا(نامہ نگار) سرگودھا میں شادی کے دوران لوگوں کے جمع ہونے پر پولیس نے دولہا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ اسی علاقہ سے مسلح شخص کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ ایکٹ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔.ذرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ چک 15 شمالی میں عبدالغفور کے بیٹے محمد یاسر کی شادی کے موقع پر لوگ جمع تھے کہ تھانہ صدر پولیس بھلوال نے اطلاع پر دولہا محمد یاسر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا۔