لاہور میں آٹا قلت برقرار‘ سندھ نے گندم کے ٹرک روک لئے:چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن

Apr 05, 2020

لاہور (کامرس رپورٹر )صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز بھی بیشتر علاقوں میں دکانوں پر آٹا نایاب رہا جس کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا بعض علاقوں میں دکاندار آٹے کی کمیابی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں کو مقررہ نرخوں سے زائد پر آٹا بلیک میں2800 روپے من تک فروخت کر تے رہے۔ دریں اثنا پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا احمد نے پنجاب کی فلور ملز کوسندھ سے جاری ہونیوالی گندم روک لئے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے اور آٹا بحران بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

مزیدخبریں