اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد پولیس کوچین کے سفارتخانہ نے 20 ہزار حفاظتی ماسک بطور تحفہ فراہم کردیئے چینی سفارتخانہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف اسلام آباد پولیس فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دے رہی ہے، آئی جی محمد عامر ذو الفقار خا ن نے چینی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کی مدد سے جلد کورونا جیسی مہلک وبائی مرض کوشکست دے گاہفتہ کو چین کے سفارتخانہ کی طرف سے اسلام آباد پولیس کے لئے آئی جی اسلام آبادکو 20 ہزار حفاظتی ماسک دیے گئے آئی جی محمد عامر ذو الفقار خا ن نے چینی سفیر کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ پاک چین دوستی سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے اونچی ہے اور پاکستان چین کے تعاون سے کرونا جیسی مہلک وبا پر قابو پا لے گاچینی سفیر نے اسلام آ باد پولیس کی کاوشوں کی تعریف کی اورکہا اسلام آباد پولیس عالمی وبا کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے اور کہا کہ پولیس کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گاآئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس افسران و جوانوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں،تاکہ بہترین طریقے سے وہ اپنے منصبی ادا کر سکیں۔
اسلام آباد پولیس کوچینی سفارتخانہ نے 20 ہزار حفاظتی ماسک بطور تحفہ فراہم کردیئے
Apr 05, 2020