نشتر انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار‘ سینئر رجسٹرار کو آئسولیشن وارڈ کا روزانہ 3 مرتبہ وزٹ کرنیکا حکم

ملتان(سپیشل رپورٹر)نشتر ہسپتال انتظامیہ عملے کو حفاظتی کٹس دینے میں ناکام ہو چکی ہے اب آئی سو لیشن میں کام کرنے والا عملہ جو پہلے عدم تحفظ کا شکار ہے اس پر عجیب فیصلہ کرتے ہوئے ہر شعبہ کے سینئر رجسٹرار کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ روزانہ آئی سو لیشن کا دن میں 3 بار وزٹ کریگا چاہے کوئی مریض زیر علاج ہو یا نہ ہو،اس حوالے سے پائینرز یونٹی کی جانب سے شدید مذمت سامنے آئی ہے،پائینرز یونٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر شاہد راو،ڈاکٹر اصف راؤ،ڈاکٹر نصرت بزدار اور ڈاکٹر ساجد اختر سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ اس طرح کے افلاطونی آئیڈیاز سے کرونا کے پھیلنے کے خدشات مزید بڑھیں گے ، زیادہ سے زیادہ Exposure ہوگانشتر انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اگر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کا مریض داخل ہے تو کسی بھی وقت ڈاکٹر کو بلایا جاسکتا ہے مگر مریض نہ ہونے کی صورت میں بھی دن میں 3 مرتبہ آئیسولیشن وارڈ کا چکر لگانا سمجھ سے بالا تر ہے۔

ای پیپر دی نیشن