لاہور (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ تین روز کے دوران ملک کے بالائی ،وسطی علاقوں میں بارش کا امکان ہے ،بدھ تک کشمیر ،گلگت بلتستان اور چترال میں پارش کا امکان ہے ، رواں ماہ میں بارشیں معمول سے کم اور درجہ حرارت زیادہ رہے گا،اپریل میں بارشوں کے ایک یا دو سلسلے متوقع ہیں جبکہ رمضان المبارک میں بالائی علاقوں کا درجہ حرارت نارمل اور زیریں علاقوں کا قدرے زیادہ رہے گا، پنجاب ،سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی لہروں کا امکان ہے جبکہ بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گرد آلود آندھیوں سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
3 روز کے دوران ملک کے بالائی ،وسطی علاقوں میں بارش کا امکان
Apr 05, 2021