درباریوںکی پی ٹی آئی پر تنقید نوکری پکی کرنے کیلئے ہے:رانا اختر حسین

Apr 05, 2021

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اختر حسین نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب، شاہد خاقان عباسی، عطا اللہ تارڑ، احسن اقبال، عظمیٰ بخاری و دیگر نون لیگ کے نام نہاد قائدین کا تحریک انصاف پر تنقید کرنا اپنی نوکری پکی کرنے کی مجبوری بن چکا ہے، پی ڈی ایم کا سیاسی ٹائی ٹینک ڈوب چکا ہے اور انکی چور مچائے شور کی فلم کو عوام نے ریجیکٹ کر دیا ہے یہ اب ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کر کے اپنی سیاسی ناکامیوں کا غصہ نکال رہے ہیں۔
، فضل الرحمان اور مریم صفدر کی سیاست ختم ہو چکی ہے، ملک جھوٹ اور شر پسند سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا. اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا اختر حسین نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کا مستحکم ہونا اور اس کی قدر میں بہتری آنا تحریک انصاف کی حکومت کی اعلیٰ کارکردگی اور عوام دوست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے

مزیدخبریں