لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ میں ایسٹرازینیکا ویکسین لگوانے کے بعد خون جمنے سے سات افراد کی موت ہو گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایسٹرازینکا ویکسین لگوانے والے ایک کروڑ اسی لاکھ میں سے تیس افراد کو خون جمنے کی شکایت ہوئی ہے جس سے سات افراد کی موت ہوئی ہے۔ جرمنی‘ فرانس‘ نیدر لینڈز اور کینیڈا نے ایسٹرازینیکاویکسین کا استعمال صرف ضعیف العمر لوگوں تک محدود کر دیا۔ یہ ویکسین آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوائیں بنانے والی کمپنی ایسٹرازینیکا کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے۔
برطانیہ میں ایسٹر ازینیکا ویکسین لگوانے کے بعد خون جمنے سے 7 افراد ہلاک
Apr 05, 2021