اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن(این سی اوسی) کا بلوچستان میں کورونا ویکسی نیشن کے منتظر افراد کے لئے اہم اقدام، واک ان ویکسی نیشن کے لئے مقررہ عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔ این سی او سی نے بلوچستان میں واک ان ویکسی نیشن کے قواعد میں تبدیلی کی منظوری دیدی ہے۔ قواعد میں تبدیلی کا فیصلہ ویکسین کی شرح بڑھانے اورمفاد عامہ کے لئے کیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق بلوچستان میں 60سال سے زائد عمر کے افراد بغیر کوڈ کے واک ان ویکسی نیشن کرواسکیں گے، سینٹر کا عملہ اہل افراد کو موقع پر کو ڈ فراہم کرے گا۔صوبے میں تیس ہزار سے زیادہ افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔ ملک کے دیگر حصوں میں ویکسی نیشن کی مقررہ عمر 65سال مقرر ہے۔
این سی اوسی کا بلوچستان میں کورونا ویکسی نیشن کے منتظر افراد کیلئے اہم اقدام
Apr 05, 2021