ملتان (سپیشل رپورٹر) نشتر اسپتال ملتان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کیسنر وارڈ کا سنگ بنیاد رکھا لیکن سابقہ دور حکومت میں منصوبے کو مکمل کرنے کے حوالے سے مطلوبہ فنڈز فراہم نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے منصوبے کے تخمینہ لاگت میں بھی پانچ کروڑ روپے کا اضافہ ہوا تاہم وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کی ذاتی کاوشوں کے باعث موجودہ صورتحال میں بھی منصوبے کو مکمل کر کے مشینری کو نصب کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے اس حوالے سے نشتر اسپتال کی انتظامیہ کا موقف ہے کہ مئی میں کینسر ٹریٹمنٹ سنٹر کے فیز ون کو مریضوں کیلئے فعا ل کر دیں گے جس کا افتتاح متوقع طور پر آئندہ ماہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کر یں گی۔