ملتان( نیوز رپورٹر )آل پاکستان انجمن تاجران کے سنیئر نائب صدرمحمد اختر بٹ ،ضلعی صدر چوہدری شاہین،عامر روف نے آل پاکستان انجمن تاجران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر ملکی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار اداکرتے ہیں جب سے کرونا اور لاک ڈاوٓن شروع ہو اہے تاجر برادری ضلعی انتظامیہ سے کورونا لاک دائون پر من وعن عمل کررہی ہے لیکن پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تاجروں پر بھاری جرمانے اور تاجروں کی دوکانوں کو سیل کیا جارہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہم کمشنر ملتان اور ڈی سی ملتان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تاجروں پر بھاری جرمانے اور دوکانوں کو سیل کرنا بند کیا جائے گر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو تاجر برادری ضلعی انتظامیہ سے تعاون نہ کرنے پر مجبور ہوگی اجلاس میں،طارق ہانس،طیب خان،صدر شفیق قریشی،صدر شیخ عثمان،صدر صبغت اللہ،صدر وہاج قریشی،فرحان زیدی، شہباز قریشی،عنائت اللہ خان،نوید قریشی،ظفر پہوڑ،شریک تھے
تاجر ملکی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار اداکرتے ہیں : محمد اختر بٹ
Apr 05, 2021