کرم پور ( نامہ نگار ) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میلسی نوید اقبال نے تحصیل میلسی کے 14ملازمین کو پولیو میم میں ناقص کارکردگی اور ماہانہ ریکارڈ مکمل نہ کرنے پر شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے اپنے دفتر طلب کر لیا ۔تفصیل کے مطابق ڈی ڈی ایچ او میلسی نے ویکسینیٹر گڑھا موڑ،احمد علی ،ایل ایچ وی گڑھا موڑ مسرت امین ،ایل ایچ وی جلہ جیم نسیم اختر،سی ڈی سی سپر وائزر محمد ندیم،سی ایم ٹی محمو دالحسن ،آر ایچ سی جلہ جیم،ویکسنیٹرز محسن رضا ،یوسی کیکری خورد،مجاہد حسین ویکسنیٹٹرز محمد شاہ،محمد نعیم یوسی بورانہ،محمد انضمام یوسی کھرالہ،محمد شہزاد عالم پور،محمد ارشد،ویرسی واہن ،عمران حسین یوسی 335/WB ،وارث علی ،سرگانہ کو حالیہ پولیو مہم میں ناقص کارکردگی اور ریکارڈ مکمل نہ ہونے پر شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 5اپریل کو اپنے دفتر طلب کر لیا ۔