بھکر(نامہ نگار ) گرانفروشی ،ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائیگی ۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر بھکر انور علی کانجو نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تحصیل بھکر میں تین نمایاں مقامات جن میں بھکر سٹی ،بہل ،اور جہان خان میں رمضان سستا بازار لگا کر شہریوں کو گھروں کی دہلیز پر اشیاء خوردنی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائیگا۔ تمام تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیںیکم رمضان المبارک سے تمام بازاروں کو فنگشنل کر دیا جائیگا ۔