کراچی(یواین پی ) مشہور پاکستانی فلم سٹار ریما خان نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری مشکل دور سے گزر رہی ہے لیکن مستقبل سے اچھی امیدیں وابستہ رکھنی چا ہیں،اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو میں نے کبھی دل پر نہیں لیا،رویوں میں تبدیلی لاکر ہی ہم بہتری کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے حوالے سے میری سوچ مثبت ہے اور ہماری فلم انڈسٹری مزید بہتر اور ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکتی ہے ۔