ایسٹر جوش وجذبے سے منایا گیا، گرجا گھروں میں خصوصی دعائیں

وہاڑی،خانیوال، میاں چنوں، جہانیاں(خبر نگار،نمائندہ خصوصی، نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار)ملک بھر کی طرح وہاڑی بھی میں بھی کرسچن برادری نے ایسٹر کا تہوار بڑے جوش وخروش سے منایا گرجا گھروں میں ملکی سلامتی اور کورونا وبا سے نجات کے لئے بھی دعائیں کروائی گئیں ۔ سیکورٹی کے پول پروف انتظامات کئے گئے تفصیلات کے مطابق وہاڑی ، میاں چنوں، خانیوال، جہانیاں میں بھی ایسٹر کرونا ایس اوپیز پر عمل کرتے ہوئے پایا گیا۔اقلیتی عبادت گاہوں میں ایسٹر کے تہوار منعقد کئے گئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کرسچن کمیونٹی کی عبادت گاہوں کے ایریا کو خاردار تاریں لگا کر محفوظ بنایا گیا لیڈیز پولیس ایلیٹ فورس حیدر اسکواڈ کے اہلکار بھی حفاظت پر مامور رہے مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہواراپنے مذہبی انداز میں جوش وخروش سے منایا مسیحی رہنماوں پاسٹر گلزار سہوترا، پاسٹر فیاض،آصف،یونس،پاسٹر حیات،ماسٹر ریاض و دیگر کا کہنا تھا کہ ملک پاکستان میں ہمیں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے جس پر ہم پاکستانی عوام حکومت اور پاک فوج کاشکریہ ادا کرتے ہیں ایسٹر کا تہوار چھوٹوں پر شفقت اور آپس میں پیار محبت سے رہنے کا پیغام دیتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے  ہمیں کبھی اقلیت ہونے کا احساس نہیں ہونے دیا جس پر تمام پاکستانی قوم کے شکر گزار ہیں۔جہانیاں میں  پاسٹر مشتاق گل، چرچ منتظم الیاس خاموش  کی جانب سے بچوں  میں تحائف اور مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی ایس ڈی پی او سرکل جہانیاں غلام مرتضیٰ سیال نے  راشن تقسیم کیا۔

ای پیپر دی نیشن