جہلم(نامہ نگار)جہلم چوری کی نہ چوری کا سامان برآمدہوا، بے بنیاد من گھڑت الزام عائد کرکے شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ، اپنی بے گناہی ثابت کریں گے، ان خیالات کا اظہار نوابزاہ خاندان کے پرسنل سیکرٹری عامر شہزاد نے گزشتہ روز اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی نوابزدہ اقبال مہدی (مرحوم) کے ساتھ اور ان کے صاحبزادے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سا بق ممبر قومی اسمبلی نوابزدہ مطلوب مہدی کے ساتھ بطور پرسنل سیکرٹری خدمات سرانجام دے رہا ہوں ، تحصیل جہلم میں نوابزدہ خاندان کے جتنے زرعی اور دیگر معاملات ہیں ان کی نگرانی بھی میں ہی کرتا ہوں ، مورخہ 1 اپریل نامعلوم افراد کے خلاف بے بنیاد جھوٹا مقدمہ تھانہ چوٹالہ میں درج کروایا جس کا حقیقت کے ساتھ دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ، میں جہلم آیا ہوا تھا اور واپسی پر نوابزادہ مطلوب مہدی کے مالکیتی ڈیرے پر گیا جہاں ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ ملک آصف آگئے اور مجھے اپنے ساتھ تھانہ لے گئے جہاں انہوں نے رات گئے میرے اوپر بے بنیاد مقدمہ درج کیا جس کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں انہوں نے کہا کہ نہ تو ڈیرے پر کوئی سامان چوری کر رہا تھا اور نہ ہی ہمیں سامان چوری کرنے کی کوئی ضرورت ہے ۔
سوچی سمجھی سازش کے تحت نوبزادہ خاندان کی شہرت کو نقصان پہنچایا گیا
Apr 05, 2021