قصور:ایس او پیز کی خلاف ورزی پرکئی شادی ہالز سیل 

Apr 05, 2021

قصور(نمائندہ نوائے وقت)ضلعی انتظامیہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے متحرک،خلاف ورزی پرکئی شادی ہالز سیل کر دیئے گئے ۔ضلع بھر میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کیخلاف کاروائیاں جاری ۔اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تحصیل قصور میں 4،کھڈیاں میں 2 شادی ہالز کو سیل کر دی۔اسموقع پر ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گلنے کہا کہ عوام اور تاجر برادری کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ماسک کا استعمال لازمی کریں۔غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلے۔

مزیدخبریں