کوٹ رادھاکشن:چینی 110،چکن4سو روپے کلو ہو گیا،عوام پریشان

کوٹ رادھاکشن+بھوئے آصل (نمائندہ خصوصی +نامہ نگار) کوٹ رادھاکشن اور گردو نواح میں انتظامیہ ریٹ کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی  ۔ گوشت ، دالیں، سبزیاں وغیرہ دکاندار اپنے ریٹس پر فروخت کررہے ہیں ، یہی حال دودھ و دہی کا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کا ریٹ 85روپے فکس ہے جوکہ 100سے لے کر 110تک بک رہی ہے ، مرغی کا گوشت بھی 400روپے کلو کی قیمت دینے والے کو ملتاہے ، ۔ اہل علاقہ نے ڈی سی قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا  ۔

ای پیپر دی نیشن