شیخوپورہ+جنڈیالہ شیر خان(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)انصاف ویلفیئر ونگ سٹی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رانا احسان الحق نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی اپوزیشن کو ماضی کی طرح اب بھی شرمندگی اور مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا وزیراعظم عمران خان اس وقت کشمیر کے مسلمانوںکے ہیروبن گئے ہیںجنہوں نے بھارتی وزیراعظم کی پیش کش کو ٹھکرا کرکشمیری مسلمانوںکیساتھ عملی اظہار یکجہتی کیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیںہوجاتا بھارت کیساتھ مذاکرات اور تجارت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔