لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان موبائل فون مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے ڈپٹی وائس چیئرمین سردار خان نے کہا ہے کہ حکومت درآمدی بل میں کمی کیلئے عوام کو پاکستانی مصنوعات کے استعمال کی جانب راغب کرنے کیلئے مہم شروع کرے ، صرف اینڈرائیڈ موبائل فونز کی درآمد پر سالانہ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ خرچ ہو رہا ہے اور پاکستان کی کمزور معیشت اس کی ہرگز متحمل نہیں ہو سکتی ، حکومت موبائل کی جدید ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے مختلف ممالک سے جوائنٹ ونچر کیلئے پیشرفت کرے۔ ایک جائزے کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان میں کی پیڈ موبائل کی جگہ اینڈرائیڈ موبائل فون لے لے گا اس لئے پاکستان کو اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے پیشگی اقدامات شروع کرنے چاہئیں۔
حکومت درآمدی بل میں کمی کیلئے عوام میں آگہی مہم شروع کرے:سردارخان
Apr 05, 2021