حیدرآباد (نامہ نگار) جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیائے کرام کے مزارات شفا خانے ہیں یہاں آکر بیماروں کوشفا ملتی ہے اور پریشان حالوں کی پریشانیاں دور ہوتی ہیں اور ان مقبولان بارگاہ الہی کے وسیلہ سے دعائیں اللہ کی بارگاہ میں قبول ہوتی ہیں کروناکی وبا سے نجات کیلئے مزارات کو کھولا جائے تاکہ انکے وسیلہ سے اللہ تعالی اہلیان پاکستان پررحم فرمائے اور اس مصیبت سے نجات عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ بازار اور شاپنگ مال لوگوں سے بھرے ہوئے ہیں وہاں کرونا نہیں آتا صرف مزارات پر کرونا آتا ہے یہ بہانہ بنا کر مزارات کو بند کرنا کرونا کو دعوت دینے کے مترادف ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکمراں ہوش کے ناخن لیں اور مزارات کو بند کر کے اللہ کے ولیوں سے اپنی عداوت کا اظہار نہ کریں کیونکہ حدیث مبارک کی رو سے اولیا کرام سے عداوت رکھنے والا اللہ سے جنگ کر کے اپنی دنیا و آخرت دونوں خراب کرلیتا ہے۔
مزارات کی بندش اولیاء سے عداوت کا اظہار ہے‘ ابوالخیرمحمد زبیر
Apr 05, 2021