کراچی (وقائع نگار)پیپلزپارٹی کی ایم این اے شاہدہ رحمانی نے کہاکہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے نیوکلیر ٹیکنالوجی کی بنیاد رکھی، بہترین خارجہ پالیسی کے نتیجے میں ہمسایہ ممالک سے بہترین تعلقات پاک چین دوستی، سی پیک، آرسی ڈی ہائی وے، اور اسٹیل ملز دیگر منصوبے اسی پالیسی کا تسلسل ہے،پیپلزپارٹی کی رہنماء کاکہناتھاکہ پاکستان کی عوام کو زرعی پالیسی،لیبر پالیسی، معاشی پالیسی، خواتین کے حقوق اور طلباء یونین کا قیام ، مفت تعلیم،صحت روزگار کے مواقع مہیا کرکے پاکستان کو ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کا سہرا شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسی سحر انگیز شخصیت کو ہی جاتا ہے،پاکستان کی تاریخ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی سماجی معاشی اور بین الاقوامی پالیسی کے تذکرے کے بغیر نامکمل ہے۔