رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا دورہ رحیم یار خان دوسر ی مرتبہ پھر ایک روز کے لئے ملتوی،نئے شیڈول کے تحت وہ اب آج سوموار کی بجائے کل منگل کو ایک روزہ دورے پر رحیم یار خان آئیں گے۔معلوم ہوا ہے کہ اس دورے کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب ضلع رحیم یار خان کے لئے ایک بڑے ترقیاتی پیکج کے اعلان کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مزید فعال کرنے بارے بھی اہم اعلانات کریں گے۔یاد رہے کہ قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جمعہ دو اپریل کو دورہ رحیم یار خان پر آنا تھا جو بعد میں ملتوی ہو کر سوموار پانچ اپریل کو کر دیا گیا اور اب نئے پروگرام کے تحت وہ اب کل منگل کو دورہ رحیم یار خان پر آئیں گے۔معلوم ہوا ہے کہ رحیم یار خان سے تولق رکھنے والے وفاقی وزیر اقتصادی امور مخدوم خسرو بختیار اور صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت بھی اس دورے کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ ہونگے۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار آج سوموار کی بجائے کل رحیم یار خان کا دورہ کرینگے
Apr 05, 2021