ملتان (سپیشل رپورٹر )ممبر آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن ملک حاجی محمد بلال گزشتہ روڈ مختصر علالت کے بعد بقضائے الہی اچانک انتقال کر گئے۔مرحوم کی نماز جنازہ جا مع مسجد غوثیہ بلال چوک میں میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی۔نماز جنازہ معروف عالم دین مولانا عبدالرشید حقانی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں میں نیوز ایجنٹ حضرات ریذیڈنٹ ایڈیٹر ز اور اخبار فروش یو نین کے عہدے داروں اور کارکنوں سمیت کثیر تعداد میں عوام شریک ہوئی۔ دیریں اثنا اخبار فروش یونین کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس تعزیتی اجلاس کی صدارت صدر اخبار فروش یونین ملتان ملک اے ڈی بھیں۔ جنرل سیکرٹری رانا محمد اقبال معاون خصوصی سید صلاح الدین ممبر فیڈ ریشن ملک عرفان اترا نے کی۔ اجلاس میں ملک نواز اترا ریاض بھٹی ملک اجمل رانا حسن بخش ریاض غوری حاجی بشیر اترا یعقوب اترا خالد بھٹی ملک مسعود الحسن مٹھو ملک نوید ڈمرا ملک حاجی شہزاد احمد مختار ملک اور دیگر اخبارفروشوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے سے سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے اوئے اخبار فروش یونین کے تاحیات جنرل سیکریٹری ٹکا خان عباسی نے کہا کہ کہ آج جنوبی پنجاب ایک مخلص اور بہترین اخبار فروش رہنما سے محروم ہوگیا ہم ملک بلال کی خدمات پر انہیں سلیوٹ پیش کرتے ھیں۔ بلاشبہ ملک بلال اور شیخ عمر دین کی خدمات کو فیڈریشن ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اس موقع پر اخبار فروش یونین ا خانیوال کے صدر ناصر لنگاہ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ مرحوم کی رسم قل جمعہ کے روز بعد نماز جمعہ جامع مسجد بلال میں ادا کی جائے گی۔مرحوم نے پسماندگان میں چار بیٹے ملک باقر بلال ملک جعفر بلال ملک نادر بلا ل اور ملک آصف بلال دو بیٹیاں اور ایک بیوہ سوگوار چھوڑی ہے۔
ہر دلعزیز اخبار فروش رہنما ملک بلال مختصر علالت کے بعد چل بسے
Apr 05, 2021