شہرسلطان(خبر نگار)ایڈیشنل سیشن جج راجن پور سردار خالد نعیم خان کی عدالت کے کمرے میں پرانی دشمنی پر مخالفین نے پیشی پر آئے ملزمان پر اندھا دھند فائرنگ کردی سیشن جج سردار خالد نعیم خان بال بال بچ گئے اتوار کو ایڈیشنل سیشن جج سردار خالد نعیم خان اپنے علاقہ شہرسلطان مراد پور شمالی میں پہنچے تو دوست احباب خیریت دریافت کرنے ان کے گھر پہنچ گئے سردار اجمل خان کلیم خان بلوچ وسیم خان بلوچ اللہ ڈیوایا چانڈیہ حاجی حضوربخش مہیوال بلوچ محمداکرم خان گوپانگ نے ایڈیشنل سیشن جج سردار خالد نعیم خان سے خیریت دریافت کی اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج سردار خالد نعیم خان نے کہا کہ مجھے اللہ پاک نے ایک نئی زندگی عطاکی ہے اور یہ واقعہ افسوس ناک تھا ہمارا مشن ہے کہ کسی بھی شخص سے ناانصافی نہ ہو اور کام میرٹ پر کرئینگے ماں باپ اور دوستوں کی دعائوں کا بے حد مشکور ہوں۔