اسلام آباد (نامہ نگار) قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج شام چار بجے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہو گا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اجلاس کی صدارت کر یں گے۔ اجلاس کا 23 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔ ایجنڈے کے مطابق وقفہ سولات کے علاوہ توجہ دلائو نوٹس پیش کیا جائے گا۔ جس میں کراچی میں گیس کے بلوں پرصافین سے گزشتہ سال سے اضافی 300 سے400روپے کی وصولی کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961ء میں ترمیم اور نیشنل کمشن آف ہیومن رائٹس ایکٹ2017ء میں ترمیمی بلز پیش کیے جائیں گے۔ سینٹ ایوان بالا کا اجلاس بھی آج 5 اپریل بروز پیر صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔