استقبال رمضان: غلاف کعبہ کی صفائی مرمت کیلئے 5 روزہ مہم شروع

مکہ مکرمہ (ممتاز احمد بڈانی) سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے اتوار سے  غلاف کعبہ کی صفائی اور اصلاح و مرمت کی پانچ روزہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ کام ماہ رمضان کے استقبال کیلئے کیا جا رہا ہے۔  14 ماہرین غلاف کعبہ کی صفائی اور اصلاح و مرمت کا کام انجام دے رہے ہیں۔ انچارج فہد الجابری نے بتایا کہ کام کی شروعات غلاف کعبہ کو کسنے کے لئے مختلف جگہوں سے اس کے بند کھول کر کیا گیا۔ شاذروان کے سنہرے حلقوں کے نیچے سادہ سیاہ کپڑا لگایا جا رہا ہے جبکہ حجر اسود کا فریم اور رکن یمانی کا منقش فریم بھی تبدیل کیا جارہا ہے۔ کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ میں کئی نوجوان ہنرمندوں سے ٹریننگ بھی لے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...