سری نگر(کے پی آئی) بھارتی فورسز نے شمالی اور جنوبی کشمیر میں فوجی آپریشن کے دوران12 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے آزاد گنج علاقے میں محاصرے کے دوران فوج نے ہیلی کاپٹر سے شیلنگ کی ہے ۔ دس نوجونواں کوپلوامہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کرکے پولیس سٹیشن پانپور میں رکھا گیا ہے ۔ ان نوجوانوں پر الزام ہے کہ فورسز کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالی ، فورسز پر پتھراوکیا اور بھارت دشمن نعرے لگائے۔کے پی آئی کے مطابق اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ کے ہانگل گنڈ گائوں اور کریم آ باد پلوامہ کا فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیموںنے محاصرہ کر لیا ہے تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے ۔پولیس نے بس سٹینڈ سوپور میں 2 نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت قید2 افراد کی فوری رہائی کا حکم دے دیا ہے ۔مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ کے جسٹس راجیش اوسوال نے پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت قیددو افراد کی الگ الگ درخوستوں کی سماعت کی ۔ ان میںکولگام سے تعلق رکھنے والے زبیر احمد لاوے اور سری نگر کے بشیر احمد بٹ شامل ہیں۔ مقبوضہ ضلع پونچھ میں ایک ہندو انتہا پسند خاتون سرکاری افسر جوتوں سمیت مسجد میں داخل ہو گئی اور مسجد کی بے حرمتی کی۔ خاتون سرکاری افسر نے مقامی سکول میں معائنے کے دوران مسلمان سکول ٹیچر کی داڑھی کا مذاق اڑاتے ہوئے اسے بڑا عسکریت پسند قرار دے دیا۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیںاتوار کو ضلع بارہمولہ میں ٹنگمرگ کے علاقے بابا ریشی میں رات کے دوران آتشزدگی کے ایک واقعے میں کم از کم28 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ کشمیری میڈیا سروس کے مطابق میڈیا ذرائع نے بتایا کہ آدھی رات کو باباریشی کے بازار سے نمودار ہونے والی آتشزدگی میں کم از کم 28 دکانیں نذر آتش ہوگئیں۔ ضلع بڈگام میں ایک ٹیکسی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے دہرمونہ میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب کچھ مقامی باشندوں نے سڑک پرموجود ایک ٹیکسی کے اندر ایک شخص کی لاش دیکھی۔مقامی لوگوں نے فوری طور پرپولیس کو اطلاع دی ۔
محاصرہ آپریشن کے دوران فوجی ہیلی کاپٹرز سے شیلنگ 12نوجوان گرفتار
Apr 05, 2021