فضل الرحمن کی طبیعت بہتر‘ سیاسی رہنماؤں نے فون پر خیریت دریافت کی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور مختلف جماعتوں کے رہنمائوں نے ان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے لیکن ڈاکٹروں نے بھی ابھی انہیں مکمل آرام کامشورہ دیا ہے۔ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد امجد خان نے کہا بلاول زرداری بھٹو مولانا فضل الرحمنٰ کو انتہائی معاملہ فہم سیاست دان مانتے ہیں تو فیصلے بالا بالا کسی اور سے مشاورت کے بجائے پی ڈی ایم کے سر براہ مولانا فضل الرحمن سے علیحدگی میں مشاورت کر لیں تو انہیں بہترین مشورے ملیں گے۔ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ معاشی اور سیا سی بحران بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے۔ حکومت کی ڈھائی سالہ کار گردگی مایوس کن ہے، معیشت کی ابتری اور مہنگائی کے طوفان نے عوام کو دن میں تارے دکھا دیئے ہیں، کرونا سے بچائوکے لئے احتیاطی تدابیر کا کوئی مخالف نہیں مساجد کے حوالے سے فیصلے اکابرین سے کروائے جائیں، رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کی شرح میں اضافہ حکومتی کار گردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

ای پیپر دی نیشن